• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156700

    عنوان: پینٹ شرٹ میں نماز ادا کرنا؟

    سوال: بعد سلام عرض یہ کرنا ہے کہ اکثر نماز پینٹ شرٹ میں ادا کرتا ہوں، تو اس طرح ، کیا یہ درست ہے ؟ تفصیل سے بیان کرنے کی زحمت کریں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 156700

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:291-258/L=3/1439

    شرٹ کی آستین اگر گٹوں تک ہو اور پینٹ بھی ڈھیلا ڈھالا ہو کہ جس سے اعضاء مستورہ کی ساخت نظر نہ آتی ہو تو اس کے ساتھ نماز درست ہوجاتی ہے، تاہم ایسے لباس میں بھی نماز پڑھنا اچھا نہیں ہے، اور اگرآدھی آستین کا شرٹ ہو تو اس کے ساتھ بھی نماز ہوجاتی ہے مگر مکروہ ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ حکم اس صورت میں ہے جب کہ ناف اور عانہ (پیڑو کی ہڈی) کے مابین مربع حصہ ایک رکن کے بقدر نہ کھلا ہو ورنہ نماز فاسد ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند