• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156181

    عنوان: صاحب ترتیب كیسے بنا جاسكتا ہے؟

    سوال: عرض خدمت یہ ہے کہ ہمارے ساتھی حافظ قرآن ہیں جن کی تقریبا25 سال ہے اور وقت بلوغ سے اب تک کئی نمازیں ان کے ذمہ رہ گئی ہیں۔ اب وہ صاحب ترتیب بننا چاہتے ہیں ،لہذا حضرات مفتیان کرام سے بصد ادب واحترام درخواست ہے کہ کوئی آسان سی ترکیب بتائیں۔ اللہ تعالی آپ کو آخر عظیم عطا فرمائے ۔ آمین برائے مہربانی جواب جلدی عنایت فرمائیں۔ وہ بے چارے حافظ صاحب شد ت اشتیاق میں بے حال ہوئے جار ہے ہیں۔

    جواب نمبر: 156181

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:192-131/sd=2/1439

    صورت مسئولہ میں اگر آپ کے ساتھی اپنی قضاء نمازوں کو ادا کرلیں اوراُن کا غالب گمان یہ ہو جائے کہ انھوں نے اپنی تمام فوت شدہ نمازوں کی قضاء کرلی ہے ، ایک بھی نمازکی قضاء باقی نہیں ہے ، تووہ دوبارہ صاحبِ ترتیب بن جائیں گے۔ لو قضی الکل، عاد الترتیب عند الکل ۔ ( رد المحتار : ۵۲۹/۲، ط: زکریا، دیوبند )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند