• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156117

    عنوان: کیا امام کرسی پر بیٹھ کر نماز کی امامت کرسکتاہے ؟

    سوال: کیا امام کرسی پر بیٹھ کر نماز کی امامت کرسکتاہے ؟

    جواب نمبر: 156117

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:259-235/H=3/1439

    جو شخص زمین پر بیٹھ کر کسی بھی ہیئت میں نماز نہ پڑھ سکے اور کسی پر بیٹھ کر مجبوری میں نماز ادا کرے چونکہ وہ رکوع وسجدہ کے لیے اشارہ کرے گا اور اشارہ کرنے والے کی اقتداء میں مقتدیوں کی نماز درست نہیں ہوتی پس امام کرسی پر بیٹھ کر امامت نہیں کرسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند