• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156034

    عنوان: غسال (میت کو غسل دینے والے) کی امامت

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایسا شخص جو کثیر تعداد میں میت کو غسل دیتا ہو توکیا اس کی امامت جائز ہے ؟(اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے )

    جواب نمبر: 156034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:221-165/L=3/1439

    میت کو غسل دینا ایسا عمل نہیں ہے کہ اس کی وجہ سے امامت میں کراہت آئے؛ بلکہ میت کو غسل اہلِ تقویٰ حضرات کا دینا بہتر ہے؛اس لیے اس شخص کی اقتداء میں نماز بلاکراہت درست ہے۔ قال فی الشامی: یندب الغسل من غسل المیت، ویکرہ أن یغسلہ جنب أو حائض․․ والأولیٰ کونہ أقرب الناس الیہ، فان لم یحسن الغسل فأہل الأمانة والورع․ (شامی: ۳/۹۵باب صلاة الجنازةط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند