• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155282

    عنوان: ’’نماز ماں باپ سے بھی بڑھ کر ہے‘‘ كہنا كیسا ہے؟

    سوال: میں نے ایک شخص کو نماز نہ پڑھنے پر یوں کہہ دیا کہ نماز ماں باپ سے بھی بڑھ کر ہے، تو کیا میں نے گناہ کیا؟

    جواب نمبر: 155282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 115-98/H=1/1439

    غالباً یہ مراد ہوگی کہ دین کا ستون ہونے کے لحاظ سے ماں باپ کے ادب و احترام سے بڑھ کر اس کا درجہ ہے اگر یہی مراد ہے کہ تو کچھ گناہ تو اگر چہ نہیں مگر حکمت و بصیرت کے ساتھ حسن انداز اور حسن کلام کو ملحوظ رکھ کر نرمی وشفقت سے سمجھائیں تو بہت فائدہ کی بہت جلد توقع ہے جس کی آسان صورت یہ ہے کہ فضائل اعمال میں فضائل نماز اور فضائل تبلیغ کا مطالعہ بکثرت کیا کریں اور ان میں سے مضامین و ہدایات کو مستحضر کرکے سمجھایا کریں تو ان شاء اللہ کھلی آنکھوں فوائد کا مشاہدہ کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند