• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 154758

    عنوان: عشاء کی نماز اول وقت ادا کرنا کیا خلاف سنت ہے؟

    سوال: عشاء کی نماز اول وقت ادا کرنا کیا خلاف سنت ہے؟ اس کے بارے میں بتائیں، کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 154758

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1439-1382/SN=1/1439

    خلاف سنت تو نہیں ہے؛ لیکن بہتر اور مستحب یہ ہے کہ نماز عشاء تہائی رات سے پہلے تک موٴخر کی جائے بالخصوص سردی کے موسم میں۔ (دیکھیں: درمختار مع الشامی: ۲/۲۶، ط: زکریا)

    ----------------------

    جواب صحیح ہے البتہ اگر تہائی رات سے کچھ پہلے تک موٴخر کرنے میں تقلیل جماعت کا اندیشہ ہو تو یقین کے ساتھ عشا کا وقت شروع ہو جانے کے بعد اول وقت میں پڑھ لینے میں کچھ حرج نہیں۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند