• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 154354

    عنوان: اگر اذان کے الفاظ آگے پیچھے ہوجائیں تو کیا اذان ہو جائے گی؟

    سوال: (۱) اگر اذان کے الفاظ آگے پیچھے ہوجائیں تو کیا اذان ہو جائے گی؟ (۲) اقامت میں قد قامت الصلاة پڑھنا اگر بھول جائے تو کیا کرے؟

    جواب نمبر: 154354

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1434-1321/B=12/1438

    (۱) اگر اذان کے الفاظ آگے پیچھے ہو جائیں تو اذان کا اعادہ کرنا چاہئے۔

    (۲) اگر اقامت میں قد قامت الصلاة کا کہنا بھول گیا تو وہیں سے اقامت کا اعادہ کرلے، بس کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند