• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 153356

    عنوان: حسد کرنے والوں کی جماعت کے ساتھ نماز

    سوال: علماء سے سنا ہے کہ اگر کسی مسلمان کے دل میں کسی دوسرے مسلمان کے لیے کینہ اور حسد ہے اور وہ دونوں ایک ہی مسجد میں نماز پڑھتے ہیں تو کیا اس مسجد میں جماعت سے نماز پڑھنے والے سارے نمازیوں کی نماز نہیں ہوگی؟ جب کہ وہ دونوں اس نماز میں شامل ہیں۔ یا ان میں سے حسد اور کینہ رکھنے والے کی نہیں ہوگی۔ قرآن اور حدیث کی روشنی میں مکمل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 153356

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1344-1298/L=11/1438

    کسی مسلمان سے حسد کرنا گناہ ہے تاہم اس کی وجہ سے نماز پر فرق نہیں پڑتا نماز درست ہوجاتی ہے، اگر ایسا شخص جماعت میں شریک ہو تو کسی کی نماز فاسد نہ ہوگی، نہ خود اس کی اور نہ ہی دوسروں کی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند