• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 153197

    عنوان: فرض نمازوں کی رکعات کتنی ہیں؟

    سوال: میں امام احمد بن حنبل رح کے طریقے پر عمل کرتا ہوں، پر اہل حدیث حضرات کی وجہ سے مجھے رکعت میں شبہ ہو گیا ہے ، میری درخواست ہے کہ امام احمد بن حنبل کے مطابق نماز کی رکعتیں مجھے بتائیں۔

    جواب نمبر: 153197

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1198-1122/sn=11/1438

    بہ شمول امام احمد رحمہ اللہ چاروں ائمہ کے نزدیک فرض نمازوں کی رکعتیں یکساں ہیں، کسی امام کا اس میں کوئی اختلاف نہیں، اب معلوم نہیں آپ کو کس نماز کی رکعت میں شبہ ہے؟ اور اس کی بنیاد کیا ہے؟ غیرمقلدین نے کیا کہا؟ پوری وضاحت کے ساتھ لکھیں تو اس پر غور کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند