• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 153033

    عنوان: حافظ صاحب نے دوسری رکعت میں بیٹھنے کے بجائے کھڑے ہو گئے مقتدی کے لقمہ دینے کے بعد دوبارہ بیٹھے اور سجدہ سہو بھی نہ کیا تو کیا نماز ہو گئی

    سوال: ہمارے یہاں رمضان المبارک میں تراویح میں حافظ صاحب نے دوسری رکعت میں بیٹھنے کے بجائے کھڑے ہو گئے مقتدی کے لقمہ دینے کے بعد دوبارہ بیٹھے اور سجدہ سہو بھی نہ کیا تو کیا نماز ہو گئی اور نہ ہوئی تو کیسے ؟ دلیل کے ساتھ جلد جواب دینے کی مہربانی ہو۔

    جواب نمبر: 153033

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1185-1088/B=11/1438

    صورتِ مذکورہ میں امام صاحب کو سجدہٴ سہو کرنا تھا، اگر سجدہٴ سہو نہیں کیا جب بھی نماز ہوگئی البتہ ناقص ہوئی، یعنی ثواب بہت کم ملے گا۔

    ---------------------

    اور وقت کے اندر اس کا اعادہ واجب تھا۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند