• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152933

    عنوان: فرض نماز کے امام کا جہری دعا کرنا؟

    سوال: کیا یہ ضروری ہے کہ ہر فرض نماز کے بعد امام بلند آواز سے دعا کرے؟ جیسے کہ ہم اس امام کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں تو کیا ہم بھی اس دعا میں شامل ہوسکتے ہیں؟ یاہم خود اپنی دعا مانگیں؟

    جواب نمبر: 152933

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1115-1072/sn=11/1438

    فرض نمازوں کے بعد انفراداً اور سرًّا دعا مانگنا شرعاً مطلوب ہے، ہیئتِ اجتماعیہ کے ساتھ جہراً دعا مانگنے کا معمول قابلِ ترک ہے؛ لہٰذا جب امام سلام پھیردے تو آپ اپنی دعا مانگ کر اٹھ جائیں، ”اجتماعی دعا“ میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند