• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152307

    عنوان: کیا ہم نفل نماز میں سجدے میں دعا کرسکتے ہیں؟

    سوال: کیا ہم نفل نماز میں سجدے میں دعا کرسکتے ہیں؟اگر ہاں تو کیا ہم اپنی زبان (اردو ) میں شادی ، صحت اور دولت وغیرہ کے بارے میں دعا کرسکتے ہیں؟اگر نہیں تو براہ کرم، رہنمائی فرمائیں کہ کیا ہم عربی زبان میں دعا کرسکتے ہیں؟ نیز دعاؤں کی لسٹ بتائیں جو نفل نماز کے سجدے میں دعا میں مانگی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 152307

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 874-727/D=9/1438

    نفل نماز کے سجدے میں ماثورہ دعائیں یعنی جو دعائیں قرآن میں تعلیم ہوئی ہیں جیسے ربنا آتنا فی الدنیا حسنة وفی الآخرة حسنة وقنا عذاب النار وغیرہ مانگ سکتے ہیں اسی طرح وہ دعائیں جو احادیث میں تعلیم کی گئی ہیں جیسے اللہم انی اسألک العفو والعافیة فی الدینا والآخرة وغیرہ مانگ سکتے ہیں۔ صحت دولت وغیرہ کی دعا بھی عربی میں مانگ سکتے ہیں۔

    لیکن جو چیزیں انسانوں سے مانگی جاسکتی ہیں ان کی دعا اللہ تعالی سے نماز میں نہیں کرسکتے نہ ہی اردو میں کوئی بھی دعا خواہ قرآنی وحدیثی کیوں نہ ہو نماز میں نہیں کرسکتے۔

    (۲) دعاء ماثورہ کے نام سے کتابیں بازار میں ملتی ہیں الحزب الاعظم مناجات مقبول وغیرہ کے نام سے بھی کتابیں بازار میں ملتی ہیں ان کتابوں میں بہت سی قرآنی اور حدیثی دعائیں لکھی ہوئی ہیں انہیں روزانہ پڑھنے کا معمول بنالیں اور کچھ دعائیں یاد ہو جائیں تو نفل نماز میں یا نماز کے بعد زبانی پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند