• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152197

    عنوان: مسلسل تین جمعہ کی نماز چھوڑنا

    سوال: کیا مسلسل تین جمعہ کی نماز چھوڑنا جائز ہے اگر کلاس ٹائم کی وجہ سے جمعہ کی نماز پڑھ سکیں کیوں کہ ہمارے کالج کے قریب مسجد میں جمعہ کی نماز کا وقت دو بجے ہے اور ہمارے لنچ کا ٹائم 12.45سے 1.15 تک ہے۔

    جواب نمبر: 152197

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 883-723/D=9/1438

    فرض نماز تو کوئی بھی قضا نہیں کرنی چاہئے ہر نماز اس کے وقت میں ادا کرنا فرض اور ضروری ہے۔ جمعہ کی نماز جس پر فرض ہے اس کا چھوڑنا اور بھی گناہ ہے او ر مسلسل تین جمعہ چھوڑنے والے کے لیے سخت وعید وارد ہوئی ہے۔ اس لیے آپ جمعہ ادا کرنے کی کوئی ترکیب نکالیں۔ آپ کا کالج شہر، قصبہ یا بڑے گاوٴں میں ہے جہاں کہ جمعہ فرض ہوتا ہے تو جمعہ ادا کرنا آپ پر فرض ہے لہٰذا معلوم کریں کسی دوسری مسجد میں ایسے وقت جمعہ ہوتا ہو جو آپ کے لنچ کا وقت ہے تو اس وقت وہاں جاکر جمعہ ادا کرلیا کریں یا پھر کالج والوں سے سب مسلمان طلبہ اپنی ضرورت (نماز جمعہ کی ادائیگی) ظاہر کرکے خصوصی رعایت ۱۵/ منٹ کی دیئے جانے کی درخواست کریں یا پھر آپ اگر ۵-۷/ طلبہ ہوں اور کوئی امامت کے لائق ہو تو اپنی جمعہ کی جماعت الگ کرلیا کریں۔

    حاصل یہ کہ جمعہ کی نماز ادا کرنے کی کوئی نہ کوئی تدبیر نکالنی ضروری ہے ورنہ جمعہ کا چھوڑنا سخت وبال اور دینی خسران کا باعث ہوگا جیسا کہ حدیثوں میں اس پر وعید آئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند