• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 151892

    عنوان: عرض ہے کہ نماز میں کب تک شامل ہوجائیں تو تکبیر تحریمہ کو پالینے والا شمار ہوگا؟

    سوال: عرض ہے کہ نماز میں کب تک شامل ہوجائیں تو تکبیر تحریمہ کو پالینے والا شمار ہوگا؟

    جواب نمبر: 151892

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1005-963/N=9/1438

     

    اگر مقتدی نے پہلی رکعت کا رکوع پالیا تو صحیح قول کے مطابق تکبیر تحریمہ (تکبیر اولی)کی فضیلت حاصل ہوجائے گی (شامی۲: ۲۴۰، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند،فتاوی دار العلوم دیوبند۳: ۵۰، سوال: ۵۴۵، مطبوعہ: مکتبہ دار العلوم دیوبند)،البتہ اعلی درجہ کی بات یہ ہے کہ مقتدی تکبیر تحریمہ کے وقت حاضر ہو اور امام کی تکبیر تحریمہ کے فوراً بعد مقتدی بھی تکبیر تحریمہ کہہ کر نماز میں شامل ہوجائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند