• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 151709

    عنوان: رمضان كی مغرب میں طویل سورتیں پڑھنا؟

    سوال: ماہ رمضان المبارک میں مغرب کی نماز میں امام صاحب کا کیا طویل سورتیں پڑھنا مناسب ہے ؟

    جواب نمبر: 151709

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 804-652/D=9/1438

    مغرب کی نماز میں یوں بھی قصار مفصل پڑھنا مسنون ہے، لہٰذا رمضان میں بھی اس کا خیال رکھا جائے یعنی لم یکن سے سورہٴ ناس تک میں سے کوئی سورة پڑھی جائے بلکہ ان میں بھی اخیر کی جو چھوٹی سورتیں ہیں وہ پڑھ لی جائیں تو بھی حرج نہیں سنت ادا ہوجائے گی لہٰذا زیادہ لمبی سورتیں پڑھنا جس سے مقتدی ملول ہوں مناسب نہیں۔ ویسن (من قصارہ في المغرب)․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند