• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 151701

    عنوان: اذان اور اقامت میں اشھدُ ان محمدًا رّسول اللہ کیوں کہا جاتا ہے ؟

    سوال: اذان و اقامت میں اشہدو ان محمدَ الرسول اللہ کیوں کہا جاتا ؟ جبکہ کلمہ شہادت میں محمدُ الرسول اللہ کہا جاتا وضاحت فرمادیں ،۔۔۔۔ جزاکم اللہ

    جواب نمبر: 151701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 802-619/D=8/1438

    جو سوال آپ نے کیا ہے اسے سمجھنے کے لیے عربی گرامر (نحو کے قواعد) کے ایک جز کو سمجھنا ہوگا۔

     أنَ ایسا حرف ہے کہ جب یہ کسی جملہ پر داخل ہوتا ہے تو پہلے اسم کو نصب (زبر) دیتا ہے اسی لیے اقامت میں أشہد أنَ محمدًا رَّرسولُ اللہ ہوگیا۔

    اور کلمہ طیبہ میں أنّ یا اس جیسا کوئی حرف نہیں ہے تو اصل کے اعتبار سے جملہ کے دونوں اسم یعنی مبتدا اور خبر مرفوع (پیش والے) ہوں گے۔ محمدٌ رسولُ اللہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند