• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 151323

    عنوان: غلط فتوے کی وجہ سے قصر کرلیا گیا تو کیا وہ نمازیں واجب الاعادہ ہوں گی؟

    سوال: اگر کوئی مفتی غلط فتوی دے مثلا فاصلہ شرعی سفر کا نہیں تھا صر ف 10 کیلو مٹر تھا، اور مفتی نے فتوی دیا کہ یہ سفر ہے ، کیا یہ نمازیں واجب الاعادہ ہیں؟ براہ کرم، جواب مستند د لائل کے ساتھ دیں ۔

    جواب نمبر: 151323

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 919-836/B=8/1438

    77.25 (سوا ستہتر) کلومیٹر یا اس سے زیادہ مسافت کا سفر کرنے کے ارادے سے جب آدمی اپنے گھر سے نکلتا ہے تو وہ شرعی مسافر ہوتا ہے، اگر کسی نے دس کلومیٹر کی مسافت پر مسافر شرعی ہونے کا فتوی دیدیا تو وہ قابل التفات اور معتبر نہ ہوگا، اگر نماز قصر کرلی ہے تو دوبارہ نماز کا اعادہ کرے، یعنی پوری نماز پڑھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند