• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 150498

    عنوان: نماز استخارہ پڑھنے کا طریقہ کیاہے ؟

    سوال: نماز استخارہ پڑھنے کا طریقہ کیاہے ؟

    جواب نمبر: 150498

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 959-915/M=8/1438

    نماز استخارہ کا طریقہ یہ ہے کہ دو رکعت نفل نماز پڑھے، اس کے بعد خوب دل لگاکر یہ دعا پڑھیں:

    اللّٰہُمَّ إِنِّیْ اَسْتَخِیْرُکَ بِعِلْمِکَ، وَاسْتَقْدِرُکَ بِقُدْرَتِکَ، وَأسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ الْعَظِیْمِ، فَاِنَّکَ تَقْدِرُ وَلاَ اَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلاَ اَعْلَمُ، وَاَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوْبِ، اللّٰہُمَّ اِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ھاذَالْأَمْرَ خَیْرٌ لِّیْ فِِیْ دِیْنِِیْ وَمَعَاشِِیْ وَعَاقِبَةِ أَمْرِِیْ فَاقْدِرْہُ وَیَسِّرْہُ لِِیْ ثُمَّ بَارِکْ لِِیْ فِیْہِ، وَاِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ ھاذَا الْأَمْرَ شَرٌّ لِِیْ فِِیْ دِیْنِِیْ وَمَعَاشِِیْ وَعَاقِبَةِ أَمْرِِیْ فَاصْرِفْہُ عَنِّیْ وَاصْرِفْنِِیْ عَنْہُ وَاقْدِرْ لِِیَ الْخَیْرَ حَیْثُ کَانَ ثُمَّ اَرْضِنِِیْ بِہ․

    اور جب ”ھذاالأمر“ پر پہنچے تو اس کے پڑھتے وقت اسی کام کا دھیان کرے جس کے لیے استخارہ مقصود ہے اس کے بعد پاک وصاف بستر پر رخ قبلہ کی طرف کرکے باوضو سوجائے، جب سوکر اٹھے تو اس وقت جس پر رجحان ہو اور جو بات مضبوطی سے دل میں آئے وہی بہتر ہے اسی کو کرنا چاہیے۔ (بہشتی زیور)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند