• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 148980

    عنوان: دوسری ركعت میں شریك ہونے پر قعدے میں تشہد ودرود پڑھنے كا مسئلہ كیا ہے؟

    سوال: اگر میں چار رکعات والی نماز کی دوسری رکعت میں جماعت میں شریک ہوتاہوں تو کیا دوسری رکعت میں تشہد پڑھنا اور آخری رکعت میں درودھ پڑھنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 148980

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 462-433/N=6/1438

    اگر آپ چار رکعت والی نماز باجماعت کی دوسری رکعت میں آکر شریک جماعت ہوئے تو آپ امام کے ساتھ دوسری رکعت میں صرف التحیات (تشہد)پڑھیں گے اور جب امام چوتھی رکعت پر قعدہ اخیرہ کرے گا تو چوں کہ وہ آپ کا قعدہ اخیرہ نہیں ہوگا؛ لہٰذا آپ اس میں بھی صرف التحیات پڑھیں گے کذا في عامة کتب الفقہ والفتاوی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند