• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 148361

    عنوان: وضو ٹوٹنے پر نمازیوں کے آگے سے گذرنا؟

    سوال: مسئلہ جس کا وضو نماز کے دوران ٹوٹ جائے اگر وہ نمازیوں گے سے گزرے اس کا کیا حکم ہے، حوالے سے جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 148361

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 247-232/N=4/1438

     سوال میں ذکر کردہ صورت میں بعض فقہی عبارات سے بہ طور دلالت النص نمازیوں کے سامنے گذرنے کی اجازت معلوم ہوتی ہے ۔ ما لم یجاوز الصفوف (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب الاستخلاف، ۲: ۳۵۳، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ، نیز شامی میں ہے: الرابعة أن لا یتعرض المصلي ولا یکون للمار مندوحة فلا یأثم واحد منھما (رد المحتار، کتاب الصلاة، باب ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیھا، ۲: ۳۹۹) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند