• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 148036

    عنوان: كیا سورہٴ آل عمران كی 26 اور 27 كو الگ الگ ركعتوں میں پڑھا جاسكتا ہے؟

    سوال: کیا سورة زمر کی آیت ۵۳/ میں اتنے الفاظ ہیں کہ اس آیت کو ایک رکعت میں پڑھا جاسکے اور اس طرح سورة حشر کی آخری آیت اور سورة آل عمران کی آیت ۲۶/ اور ۲۷/ کو دو الگ الگ رکعتوں میں پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 148036

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 488-470/M=4/1438

    جی ہاں، سورہٴ ”ُزَمر“ کی آیت نمبر ۵۳میں اتنے الفاظ ہیں کہ اس کو ایک رکعت میں پڑھا جاسکے، اسی طرح سورہٴ ”حشر“ کی آخری آیت اور سورہٴ ”آل عمران“ کی آیت نمبر ۲۶، ۲۷کو بھی الگ الگ رکعتوں میں پڑھا جاسکتا ہے۔

    ”الدر المختار“ میں ہے: وفرض القراء ة آیة علی المذہب، ہی لغة: العلامة․ وعرفا: طائفة من القرآن مترجمة، أقلہا ستة أحرف ولو تقدیرا، ک (لم یلد) ، إلا إذا کان کلمة فالأصح عدم الصحة الخ (۲/۳۱۲-۳۱۳، ط الفیصل، دیوبند)

    وفي ”رد المحتار“ قولہ: علی المذہب أی الذی ہو ظاہر الروایة عن الإمام․․․․ وفی البحر: فیہ نظر، بل ینصرف إلی الکامل․ قال الشامي: قلت: ہذا مدفوع بأن براء ة الذمة لا تتوقف علی الکامل؛ وإلا لزم فرضیة الطمأنینة فی الرکوع والسجود․ (رد المحتار: ۲/۳۱۳، ط، الفیصل، دیوبند)

    وفي الفتاوی الہندیة: ومنہا: القراء ة، وفرضہا عند أبي حنیفة رحمہ اللہ تعالیٰ یتأدّی بآیة واحدةٍ وإن کانت قصیرةً کذا في المحیط وفي الخلاصة وہو الأصح، کذا في التتارخانیة إلخ․ (۱/۹۲۶، زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند