• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 147924

    عنوان: عرب میں رہ كر عصر شافعی وقت میں پڑھنا؟

    سوال: میں متحدہ عرب امارات میں رہتا ہوں، ہم عصر کی نماز شافعی مسلک کے وقت پر پڑھتے ہیں، اور پاکستان میں حنفی وقت پر پڑھتے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 147924

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 356-336/Sd=5/1438

     حنفی شخص کو عصر کی نماز حنفی وقت کے مطابق ، یعنی: دو مثل کے بعدہی پڑھنی چاہیے،احناف کے نزدیک یہی قول مفتی بہ ہے، بلا عذر شافعی مسلک کے وقت پر عصر کی نماز پڑھنا صحیح نہیں ہے، تاہم احناف میں سے چونکہ صاحبینکا بھی وہی مسلک ہے، جو امام شافعیکا ہے اور متاخرین احناف اور بعض اکابر نے صاحبین کے قول کو راجح قرار دیا ہے، اس لیے مجبوری میں مثلا یہ کہ حنفی وقت کے مطابق مسجد میں عصر کی نماز جماعت سے پڑھنا ممکن نہ ہو، تو ایسی صورت میں صاحبین کے مسلک کے مطابق ایک مثل کے بعد بھی عصر کی نماز جماعت سے پڑھنے کی گنجائش ہے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند