• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 147162

    عنوان: اوقات مكروہہ یعنی طلوع، غروب اور زوال کے وقت نماز؟

    سوال: طلوع آفتاب، زوال اور غروب آفتاب کے وقت کچھ وقفے میں نماز ادا کرنا مکروہ ہے ، لیکن کیا ان اوقات میں کوئی قضا یا نوافل یا اور کوئی نماز پڑھنے کی اجازت ہے ؟

    جواب نمبر: 147162

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 303-263/H=4/1438

     

    اوقاتِ مکروہہ میں قضاء یا اور کوئی نفل پڑھنے کی بھی اجازت نہیں؛ البتہ اگر اُسی دن کی عصر نہ پڑھی ہو اور غروب آفتاب سے پہلے تکبیر تحریمہ کہہ لے اور بقیہ نماز عین غروب کے وقت یا بعد میں بھی پڑھے تو نمازِ عصر اُسی دن والی ہوجاتی ہے، باقی قصداً عصر کی نماز میں اس قدر تاخیر کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند