• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 145288

    عنوان: مسبوق قعدہ اخیرہ میں کیا کیا پڑھے؟

    سوال: یہ مسئلہ معلوم کرنا تھا کہ اگر میری نماز میں ایک رکعت یا زائد چھوٹ جائے تو امام کے قعدہ اخیرہ میں تشہد، درود شریف اور دعائماثورہ میں کیا پڑھے گا اور کیا نہیں؟اور اگر تشہد، درود شریف اور دعاء ماثورہ پڑھ لیں تو کیا سجدہ سہو کرنا پڑے گا؟ میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 145288

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 24-07/M38=01/1438 اس صورت میں راجح یہ ہے کہ امام کے قعدہ اخیرہ میں تشہد کو ترسل کے ساتھ یعنی آہستہ آہستہ اتنی رفتار سے پڑھیں کہ امام کے سلام پھیرنے تک آپ التحیات سے فارغ ہوجائیں، اور اگر پہلے فارغ ہوگئے تو خاموش رہیں اور اگر آپ نے اس کے بعد درود شریف اور دعاء ماثورہ بھی پڑھ لی تب بھی سجدہ سہو لازم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند