• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 69017

    عنوان: بیوی اگر شوہر کی باتوں کے مقابلے میں اپنے گھر والوں کی باتوں کو ترجیح دے تو شوہر کیا کرے؟

    سوال: حضرت میری بیوی میری باتوں کو اپنے گھر والوں کے آگے ترجیح نہیں دیتی اس نے مجھے باہر رہتے ہوئے ایک بچہ بھی پیدا کیا۔ اور بولی کہ تمہارے بھائی کا ہے پھر بھی نہیں چھوڑا لیکن وہ سمجھنا ہی نہیں چاہتی ہے بس اپنا چلانا چاہتی ہے ۔میرے پر قرض ہیں یا میرے پاس پیسے نہیں ہیں اس بات سے اسے کوئی مطلب نہیں ہے۔ میرے ماں باپ کی بھی عزت نہیں کرتی ہے ۔میں کیا کروں ،شریعت کیا کہتی ہے ایسے معاملوں میں مجھے قرآن و حدیث کے حوالے سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 69017

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1006-991/N=10/1437 آپ استغفار کی کثرت کریں، بیوی کے ساتھ اس کی بد اخلاقی اور خود غرضی وغیرہ کے باوجود پیار و محبت اور ہمدردری ہی کا معاملہ کریں اور اس کے لیے اللہ تعالی سے دعا بھی کریں، انشاء اللہ اس کی حالت سنور جائے گی یا کم از کم آپ کے حق میں بہتری کی صورت پیدا ہوجائے گی ، اللہ تعالی آپ کی بیوی کے مزاج واخلاق وغیرہ کو درست فرمائیں، اسے آپ کے حق میں مفید وبہتر بنائے، آپ کو صبر کی توفیق عنایت فرمائیں اور دنیا وآخرت میں اس کا بہترین بدلہ عنایت فرمائیں، آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند