• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 68142

    عنوان: پوسٹروں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک او رصحابہ کرام کے اسماء گرامی چھاپنے سے بچنا چاہئے

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ اکثر جلسوں اور تقریروں میں پوسٹر چھپوائے جاتے ہیں جس میں حضور (صلی اللہ علیہ وسلم)کا نام ِ مبارک اور صحابہ کرام  کا اسم گرامی اور چھپوانے والوں کے بھی نام، علماوٴں کے نام بھی ہوتے ہیں۔ اور ان ناموں کے ساتھ محمد بھی لگا ہوتا ہے۔ جب ان پوسٹر کی حالت خراب ہوجاتی ہے یعنی چپک ختم ہوجاتی ہے تو وہ دیواروں سے گر کر نالی، زمین وغیرہ پر گر جاتے ہیں اور بے حرمتی ہوتی ہے۔ ہمیں بتائیں اس میں شریعت کا کیا حکم ہے شریعت کی روشنی میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 68142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 893-893/M=9/1437 جب معلوم ہے کہ اسمائے مبارکہ کی بے حرمتی ہوتی ہے یا اس کا اندیشہ رہتا ہے تو ایسے پوسٹروں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک او رصحابہ کرام کے اسماء گرامی چھاپنے سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند