• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 65473

    عنوان: مچھر یا مکھی وغیرہ كو كرنٹ سے جلاكر مارنا؟

    سوال: اللہ رب العزت آپ پر ، مجھ پر اور سارے مسلمانوں پر دنیا و آخرت میں عافیت و رحمت و فضل کا معاملہ فرمائے۔ عرض یہ ہے کہ آج کل کچھ بجلی والے آلات ملتے ہیں جن کے اندر کرنٹ ہوتاہے، جب کوئی مچھر یا مکھی وغیرہ اس سے ٹکراتی ہے تو تیز کرنٹ یا بجلی لگنے سے جل کر مرجاتی ہے۔ اس طرح ان کو جلا کر مارنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 65473

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 762-885/SN=9/1437 جلا کر مارنے کو فقہاء نے مکروہ لکھا ہے، مچھر یا مکھی وغیرہ بھگانے کی اس زمانے میں جلانے کے علاوہ بھی مختلف تدبیریں ہیں، انہیں اپنایا جائے، بجلی کے آلات کے ذریعہ جلانے سے احتیاط کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند