• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 59860

    عنوان: تراویح پڑھانے كے حق كسے ہے؟

    سوال: اگر محلے کی مسجد ہو اور وہاں حفاظ بھی موجود ہو جو قرآن پاک پڑھانے کی صلاحیت اور شعور بھی رکھتے ہوں اور وہ نماز تراویح بھی پڑھاتے ہوں تو ایسے میں غیر محلہ دار کا محلہ کی مسجد میں تراویح پڑھانا کیسا ہے اور مسجد میں حق کس کا بنتاہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 59860

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 598-563/Sn=9/1436-U صورت مسئولہ میں اگر محلے کی مسجد کا مستقل امام حافظ قرآن ہے اور وہ تراویح میں قرآن سنانا بھی چاہتا ہے، تو اسے یہ موضع دینا چاہیے، اگر مستقل ا مام حافظ نہیں ہے یا تراویح میں قرآن سنانے پر آمادہ نہیں ہے تو محلے کے جو بچے حافظ قرآن ہیں، اگر وہ قرآن سنانا چاہیں نیز ان کی چال چلن بھی ٹھیک ہے تو انھیں تراویح کا موقع دینا چاہیے محلے میں لائق حافظ ہوتے ہوئے بلا کسی معقول وجہ کے دوسری جگہ سے تراویح کے لیے حفاظ بلانا مناسب نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند