• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 56575

    عنوان: آب زمزم عام آدمی کو کیسے پینے چاہئے ؟ کھڑے ہو کر اور ٹوپی نکال کر پینا چاہئے کیا؟ یا یہ غلط ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: آب زمزم عام آدمی کو کیسے پینے چاہئے ؟ کھڑے ہو کر اور ٹوپی نکال کر پینا چاہئے کیا؟ یا یہ غلط ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 56575

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 110-114/L=1/1436-U آب زمزم روبقبلہ کھڑے ہوکر پینا مسنون ہے۔ عن ابن عباس أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شرب من ماء زمزم وہو قائم (نسائی شریف: ۲/۳۲) لیکن کھڑے ہوکر پینا ضروری نہیں، بیٹھ کر بھی پی سکتے ہیں؛ آب زمزم ٹوپی پہننے کی حالت میں ہی پینا چاہیے، ٹوپی اتارکر پینے کی کوئی اصل نہیں مل سکی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند