• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 56323

    عنوان: اچھا آدمی وہ ہے جس كے اخلاق اچھے ہوں

    سوال: کیا آپ مجھے بتاسکتے ہیں کہ اگر شوہر کا سلوک بیوی کے گھر والوں سے اچھا نہ ہو اور بیوی کا دل اس بات سے دکھتا ہو تو کیا شوہر کو قیامت کے دن بیوی کا دل دکھانے پہ جواب دینا ہوگا ، جب کہ بیوی شوہر کے خاندان کے خیال بھی رکھتی ہو اور اس کا سلوک سب کے ساتھ اچھا ہو ؟

    جواب نمبر: 56323

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 28-28/M=1/1436-U بیوی کا دل دکھانے پر شوہر کو جواب دہی کرنی پڑسکتی ہے، شوہر کواس سے بے خوف نہیں ہونا چاہیے اور بیوی کے گھر والوں سے برا سلوک نہیں کرناچاہیے، لوگوں میں بہتر وہ شخص ہے جس کے اخلاق عمدہ ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند