• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 5051

    عنوان:

    کیا استاذکے احترام میں کھڑا ہونا جائز ہے؟ میں ایک اسلامی اسکول میں جاتاہوں اور استاد کبھی بھی ہمیں اپنے لیے کھڑا ہونے کو نہیں کہتے، لیکن ہم طلباء ان کے احترام میں کھڑے ہوجاتے ہیں، کیا اس کی اجازت ہے؟ یا یہ اسلام کی تعلیم کے خلاف ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5051

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 385=385/م

    اگر استاد دل میں یہ خواہش نہیں رکھتے کہ لوگ ان کے آنے پر کھڑے ہوا کریں او رنہ اسکول کے قانون و ضابطے میں یہ داخل ہوکہ طلباء، استاد کی تعظیم کے لیے کھڑے ہوا کریں ورنہ خلاف ورزی کی صورت میں شکایت ہوگی اور عتاب ہوگا۔ اگر ایسی کوئی بات نہیں اور طلباء اپنے استاد کی تعظیم و احترام میں از خود کھڑے ہوجاتے ہیں تو یہ جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند