• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 4952

    عنوان:

    میرے والد صاحب کما رہے ہیں اور میں بھی ملازم ہوں۔ مجھے حکومت کی طرف سے مکان ملا ہے اورمیرے والدین میرے ساتھ رہتے ہیں۔ گھر میں آئے دن جھگڑا رہتا ہے۔ کیا میں علیحدہ ہوسکتا ہوں؟

    سوال:

    میرے والد صاحب کما رہے ہیں اور میں بھی ملازم ہوں۔ مجھے حکومت کی طرف سے مکان ملا ہے اورمیرے والدین میرے ساتھ رہتے ہیں۔ گھر میں آئے دن جھگڑا رہتا ہے۔ کیا میں علیحدہ ہوسکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 4952

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 393=393/م

    اگر آپ کے علیحدہ ہوئے بغیر گھریلو جھگڑوں کا خاتمہ دشوار ہو اورآپ کی علیحدگی سے والدین کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہونچے گی تو آپ علیحدہ ہوسکتے ہیں، لیکن والدین کی خدمت و خبر گیری اورحقوق کی ادائیگی کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ والدین کے ترش کلامی کو بھی برداشت کرنا چاہیے اور ان سے نرم گفتاری اور حسن سلوک کا معاملہ کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند