• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 4860

    عنوان:

    کیا کسی دہریہ انسان سے دوستی ٹھیک ہے یا غلط؟ اور اگر دوستی رکھنی ہو تو کس حد تک دوستی رکھنی چاہیے؟ وہ میرے ساتھ کھاتا پیتا بھی ہے، اورمیرے بچپن کا دوست ہے۔

    سوال:

    کیا کسی دہریہ انسان سے دوستی ٹھیک ہے یا غلط؟ اور اگر دوستی رکھنی ہو تو کس حد تک دوستی رکھنی چاہیے؟ وہ میرے ساتھ کھاتا پیتا بھی ہے، اورمیرے بچپن کا دوست ہے۔

    جواب نمبر: 4860

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 833=900/ د

    حدیث میں ہے کہ انسان اپنے خلیل (دوست) کے مذہب پر ہوتاہے اس لیے ہر انسان یہ دیکھ بھال لے کہ کس سے دوستی کررہا ہے۔ (الحدیث)غیر شعوری طور پر بطور محاکات ایک دوست کے طور طریقے عادات واطوار افکار و عقائد دوسرے دوست میں منتقل ہوتے رہتے ہیں لہذا حتی الامکان بددین دہریہ شخص سے گریز واجتناب کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔ بس ظاہری سلام وکلام تک معاملہ محدود رکھیں اوراس میں بھی احتیاط ملحوظ رکھیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند