• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 1780

    عنوان:

    حدیث کے مطابق مصافحہ کیسے کیا جائے ؟ دونوں ہاتھ سے یا ایک ہاتھ سے؟

    سوال:

    حدیث کے مطابق مصافحہ کیسے کیا جائے ؟ دونوں ہاتھ سے یا ایک ہاتھ سے؟

    جواب نمبر: 1780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 586/ م= 581/ م

     

    دونوں ہاتھ سے مصافحہ مسنون ہے، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں ہاتھوں کے درمیان میرا ہاتھ تھا کفّي بین کفّیہ (بخاري، باب المصافحة، ۲/۹۲۶) اور باب الأخذ بالیدین کے تحت امام بخاری نے فرمایا کہ: حضرت حماد بن زید نے حضرت عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ سے اپنے دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کیا: صافح حماد بن زید ابن المبارک بیدیہ (حوالہ سابق)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند