• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 177162

    عنوان: اگر مزی نکلے تو کیا بغیر وضو کیے بسم اللہ پڑھ سکتے ہیں ؟

    سوال: اگر مذی نکلے تو کیا بغیر وضو کیے بسم اللہ یا مسنون دعا پڑھ سکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 177162

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 612-496/D=07/1441

    بسم اللہ یا مسنون دعا پڑھنے کے لئے وضو ہونا شرط نہیں ہے بلا وضو بھی پڑھ سکتے ہیں۔ مذی نکلنے سے صرف وضو ٹوٹتا ہے پس بغیر وضو کئے بسم اللہ یا مسنون دعا پڑھنا جائز ہے؛ البتہ وضو کرلینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند