• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 176441

    عنوان: جوتا چپل وغیرہ پہننے كی دعا كیا ہے؟

    سوال: جوتا پہننے کی دعا، چپل پہننے کی دعا، موزہ پہننے کی دعا، یہ سب دعائیں جاننا چاہتاہوں۔

    جواب نمبر: 176441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 491-431/D=06/1441

    موزے جوتے بسم اللہ پڑھ کر پہننے چاہئیں، ان کو پہننے کی الگ سے کوئی دعا منقول نہیں ہے۔ حدیث میں ہے: کل کلام أو أمر ذي بال لایفتح فیہ بذکر اللہ فہو أبتر أو قال: أقطع ۔ (مسند أحمد: ۲/۳۵۹، رقم: ۸۷۱۲) ترجمہ: کوئی بھی کلام یا اہم کام جس کو اللہ کے ذکر سے شروع نہ کیا جائے وہ نا تما ہے۔ في الأذکار للنووي: باب ما یقول إذا لبس ثوبًا جدیدًا أو نعلاً وما أشبہہ : یستحب أن یقول عند لباسہ ما قدمناہ في الباب قبلہ (ص: ۴۴) وفیہ قبلہ: باب ما یقول إذا لبس ثوبہ : یستحب أن یقول : بسم اللہ ، وکذلک تستحب التسمیة في جمیع الأعمال ۔ (الأذکار للنوی، الباب الثالث، ص: ۴۵) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند