• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 174765

    عنوان: كس طرح پیشاب كیا جائے كہ چھینٹوں سے بچاؤ ہوسكے؟

    سوال: کیوں کہ شریعت میں پوچھنا جائز ہے ہر بات میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ پیشاب کے چھینٹوں سے کیا مراد ہے بارے پیشاب کے دوران چھینتے یا چھوٹے پیشاب کے دوران چھینٹے آپ مجھ یہ بتا دیں پانی کے ساتھ کس طرح استنجا کیا جا? کہ بندہ چھینٹوں سے بچ جا? مہربانی فرما کر مجھ مکمل بتا دیں اللہ آپکو خوش رکھے -آمین

    جواب نمبر: 174765

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 174-157/M=02/1441

    پیشاب کے چھینٹوں سے مراد دوران پیشاب پڑنے والے چھینٹے ہیں جو بے احتیاطی میں کپڑے یا بدن کو لگ جاتے ہیں، اس لئے پیشاب کے وقت اس کا خاص خیال رکھیں کہ اونچی جگہ بیٹھیں اور پیشاب نیچے (نشیبی جگہ) کی طرف کریں تاکہ چھینٹوں سے بچاوٴ رہے اور پانی سے استنجاء کرنے میں بھی احتیاط سے پانی گرائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند