معاشرت - اخلاق و آداب

India

سوال # 171615

ایک آدمی مجہے روزانہ ملتا ہے، وہ جب بہی ملتا ہے سلام کرتا ہے اور مصافحہ کرتا ہے تو میں نے اس سے کہاں کہ بار بار سلام کرنا تو سنت ہے لیکن بار بار مصافحہ کرنا بدعت ہے تو میری یہ بات کہاں تک صحیح ہے؟

Published on: Aug 1, 2019

جواب # 171615

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1197-1052/H=11/1440



اگرچہ بار بار مصافحہ کرلینا فی نفسہتو بدعت نہیں تاہم ضروری سمجھنا بدعت ہے اگر بار بار مصافحہ کرنے میں سامنے والے شخص کا حرج ہو یا اس کے لئے تکلیف کا موجب ہو تو ایسی صورت میں ایک دن میں ایک مرتبہ کرلینا کافی ہے اور تکلیف ہونے کی صورت میں اس سے بھی احتیاط چاہئے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات