• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 170465

    عنوان: كیا نارتھ کی طرف پیر کرکے نہیں سونا چاہئے؟

    سوال: میرے گھر میں کبھی کوئی نارتھ (شمال) کی طرف پیر کرے سوتاہے تو اسے منع کیا جاتاہے کہ نارتھ کی طرف پیر کرکے نہیں سونا چاہئے ، کیا یہ صحیح ہے؟ براہ کرم، مسئلہ بتائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 170465

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 861-783/M=09/1440

    سمت قبلہ (پچھم) کی طرف پیر کرکے سونا منع ہے ہم اپنے ملک ہندوستان میں نارتھ (شمال) کی طرف پیر کرکے سو سکتے ہیں، شرعاً اس میں حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند