معاشرت - اخلاق و آداب

India

سوال # 169738

میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ آجکل نئے قسم کے جوائنٹ ٹوائیلیٹ اور باتھ روم آگئے ہیں تو ان میں وضو کرنے اور ٹوائلیٹ جانے کی دعا کس جگہ پر پڑھیں؟ جزاک اللہ

Published on: May 2, 2019

جواب # 169738

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:740-668/sn=8/1440



ٹوائلٹ جانے کی دعا تو اندر داخل ہونے سے پہلے دروازے پر پڑھ لیا کریں، رہی وضو کی دعائیں تو ٹوائلٹ کا جو حصہ وضو غسل کے لئے مختص ہوتاہے وہ اگر الگ اور ممتاز ہو نیز وہاں نجاست اور بدبو وغیرہ بالکل نہ ہو تو وہاں پر دورانِ وضو دعائیں پڑھ سکتے ہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات