• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 166381

    عنوان: قبلے کی طرف پیر کرنے سے مردود الشہادۃ ہونا؟

    سوال: قبلے کی طرف پیر کرنے سے آدمی مردود الشہادت ہو جاتا ہے جیسا کہ شامی میں ہے، کیوں؟ کیا اس میں تخفیف ہو سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 166381

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 270-473/B=05/1440

    خانہ کعبہ کے احترام اور اس کی تعظیم میں یہ ادب بتایا گیا ہے کہ خانہ کعبہ کی طرف پاوٴں پھیلاکر نہ بیٹھنا چاہئے یہ خانہ کعبہ کی تعظیم کے خلاف ہے، اگر کوئی قصداً جان بوجھ کر قبلہ کی طرف پاوٴں پھیلاتا رہتا ہے تو اس کو بعض فقہاء نے مردود الشہادة کہا ہے۔ یہی مفتی بہ قول ہے اگر کوئی بھولے سے یا بے خیالی میں پھیلاتا ہے تو یہ معاف ہے قصداً پاوٴں پھیلانے کی صورت میں اسے توبہ و استغفار کرلینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند