• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 165689

    عنوان: دانتوں سے ناخن کاٹنے کا حکم

    سوال: مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا دانتوں سے ناخن نکالنا حرام یا گناہ ہے ؟ کیا دانتوں سے ناخن کاٹنے سے غریبی آتی ہے ؟ برائے مہربانی جلد جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں. نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 165689

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:74-50/N=2/1440

     (۱): دانتوں سے ناخن کاٹنا مکروہ ہے، اس سے برص کی بیماری ہوسکتی ہے۔

    وقلمھا بالأسنان مکروہ یورث البرص (رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء وغیرہ، فصل في البیع وغیرہ، ۹: ۵۸۰، ط؛ مکتبة زکریا دیوبند، نقلاً عن الطحطاوي علی الدر عن الھندیة عن التعابیة)۔

    (۲): دانتوں سے ناخن کاٹنے سے غربت آتی ہے، یہ مجھے معلوم نہیں اور نہ ہی میں نے کسی معتبر ومستند کتاب میں دیکھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند