• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 164645

    عنوان: والدین كو ہرگز ناراض نہ كریں

    سوال: حضرت، مجھے اپنے رشتہ دار (ماموں کی بیٹی ) میں ایک لڑکی سے پیار ہے اور وہ بھی مجھ سے پیار کرتی ہے۔ ہم دونوں کا آپس میں اچھا سا تعلق ہے اور ہم نے کئی بار سیکس بھی کیا کیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں ۔ لیکن میرے والدین اور پریوار اس لڑکی سے شادی کرنے کے متعلق میرے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔ براہ کرم، مجھے مشورہ دیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے کیونکہ میں اسے چھوڑ نہیں سکتا۔ میں اس سے پیار کرتا ہوں اور ہم جسمانی طور پر مل ہو چکے ہیں، براہ کرم، مشورہ دیں کہ مجھے اسے اپنے پریوار کے فیصلے کے لئے چھوڑ دینا چاہئے یا نہیں؟ میرا پریوار سوچتا ہے کہ لڑکی اور اس کا پریوار ہمارے لئے اچھا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ مجھے لگتا ہے کہ میرا پریوار ایک امیر لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے اور جس لڑکی کو میں پیار کرتا ہوں وہ امیر نہیں ہے۔ براہ کرم، مجھے مشورہ دیں، میں بہت اُلجھن میں ہوں۔ میری زندگی جہنم بن چکی ہے۔ میرے والدین میرے جذبات کو سمجھ نہیں رہے ہیں اور وہ میرے لئے کوئی اور لڑکی تلاش رہے ہیں۔ مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 164645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1364-169T/B=12/1439

    والدین جنہوں نے آپ کو بچپن سے پالا بڑا کیا، آپ کے لئے ہر تکلیف برداشت کی وہ آپ کے سب سے بڑے محسن اور شفیق ہیں آپ ان کے مشورہ پر چلیں اور اپنی من مانی ترک کردیں اور آپ جو کچھ غیر محرم سے پیار محبت کر رہے ہیں اور جنسی تعلق قائم کئے ہوئے ہیں یہ سب حرام کام ہیں اللہ تعالی اس سے ناراض ہوگا۔ والدین بھی ناراض ہوں گے۔ آپ ان کو ہرگز ناراض نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند