• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 160240

    عنوان: الٹی جوتی كا رخ قبلے كی طرف ہو تو كیا سیدھا نہ كرنا گناہ ہے؟

    سوال: حضرت، میرا سوال یہ ہے کہ جوتی اگر الٹی پری نظر آئے اور اس کو سیدھا نہ کیا جائے یا قبلہ رخ پاوٴں کئے ہوں تو کیا یہ گناہ کے زمرے میں آتا ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرمادیں۔

    جواب نمبر: 160240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:886-706/sd=7/1439

     جی نہیں ! یہ گناہ کے زمرے میں نہیں آتا ہے ؛ البتہ الٹی جوتی یا چپل کو سیدھا کردینا چاہیے ، یہ سلیقہ مندی اور تواضع کی بات ہے ۔

    ----------------------------

    (۲) قبلہ رخ پاوٴں پھیلانا خلاف ادب ہے۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند