• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 159703

    عنوان: سیدھے ہاتھ سے پانی پینا؟

    سوال: حضرات مفتیان اکرم اگر کوئی شخص کھانا کھایا اور کھانا ایسا ہے کہ ہاتھ سن جائے جیسا کہ دال چاول یا سالن چاول کھانے سے سن جا تے ہیں کیا اس صورت میں الٹے ہاتھ سے گلاس پکڑے اور سیدھے ہاتھ کا اشارہ دے کے پانی پی سکتا ہے سنت کے خلاف تو نہیں ہوگا؟

    جواب نمبر: 159703

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:794-971/D=9/1439

    پانی داہنے ہاتھ سے پینا مسنون ہے خواہ کھانے کے دوران ہو یا الگ،اگر کھانے کے دوران ہاتھ میں سالن وغیرہ لگ جائے تو بھی داہنے ہاتھ ہی سے پانی پئیں، البتہ بائیں ہاتھ سے مدد لے لیں یہ سنت کے خلاف نہ ہوگا۔ عن عمر أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: إذا أکل أحدکم فلیأکل بیمینہ وإذا شربَ فلیشرب بیمینہ فإن الشیطان یأکل بشمالہ ویشرب بشمالہ (مسلم)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند