• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 159127

    عنوان: کھانے کے آداب

    سوال: حضرت، کھانا کھانے میں پیٹ کے تین حصے کس طرح کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 159127

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 602-553/M=6/1439

    کھانے کے آداب میں سے یہ ہے کہ کھانے میں میانہ روی اختیارکرے بالکل شکم سیر ہوکر نہ کھائے بلکہ پانی، ہوا (سانس) کے لیے بھی پیٹ خالی چھوڑدے بہتر یہ ہے کہ تین حصے کرلے ایک حصے میں کھانا کھائے اور ایک تہائی حصہ پانی کے لیے اور ایک تہائی حصہ سانس کے لیے خالی چھوڑدے۔

    حدیث میں ہے: ما ملأ آدمی وعاءً شرًا من بطن․ بحسب ابن آدم أکلات یُقمن صُلبَہ، فإن کان لا محالة فثلث لطعامہ وثلث لشرابہ وثلث لنفسہ․ (ترمذی، ابواب الزہد) (شامي: ۹/ ۴۸۹، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند