• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 154606

    عنوان: وضو کرتے وقت یا کھانا کھاتے وقت سلام کا جواب دینا

    سوال: کیا وضو کرتے وقت یا کھانا کھاتے وقت سلام کا جواب دینا درست ہے یا نہیں؟ براہ کرم مدلل تحریر فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 154606

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1504-1475/L=1/1439

    وضو کرنے والا اگر وضو کی دعاؤں میں مشغول ہو،یادورانِ اکل کھانا منھ میں ہو،یا کوئی شخص اذان کا جواب دینے میں لگا ہو توایسے لوگوں پر سلام کا جواب دینا واجب نہیں۔ یکرہ السلام علی العاجر عن الجواب حقیقة کالمشغول بالأکل أو الاستفراغ، أو شرعًا کالمشغول بالصلاة وقراء ة القرآن، لو سلّم لا یستحق الجواب … یأثم بالسلام علی المشغولین بالخطبة … أو الأذان والإقامة ویردون في الباقي لإمکان الجمع بین فضیلتي الرد․(شامي:۲/۳۷۵کتاب الصلاة / باب ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیہا، مطلب: المواضع التي یکرہ فیہا السلام ،ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند