• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 151473

    عنوان: کسی ناپاک جگہ، مثلا بیت الخلاء میں اذان کا جواب دینا؟

    سوال: اگر کوئی شخص کسی ناپاک جگہ جیسا کہ بیت الخلا وغیرہ میں موجود ہو اور اذان ہو رہی ہو تو اس وقت اذان کا جواب دینا ضروری ہے اور جب اذان کے درمیان نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک پکارا جائے تو اس وقت درود شریف پڑھنا چاہئے یا نہیں؟؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 151473

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 893-830/sd=9/1438

    کسی ناپاک جگہ، مثلا بیت الخلاء میں اذان کا جواب نہیں دینا چاہیے۔ قال الحصکفی : (ویجیب) وجوبا، وقال الحلوانی ندبا، والواجب الإجابة بالقدم (من سمع الأذان) ولو جنبا لا حائضا ونفساء وسامع خطبة وفی صلاة جنازة وجماع، ومستراح۔ قال ابن عابدین : (قولہ: ومستراح) أی بیت الخلاء.( الدر المختار مع رد المحتار:۳۹۶/۱، باب الاذان )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند