• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 150655

    عنوان: کیا کعبہ کی طرف پیر کرکے لیٹنا یا پھر بیٹھنا منع ہے؟

    سوال: (۱) کیا کعبہ کی طرف پیر کرکے لیٹنا یا پھر بیٹھنا منع ہے؟ (۲) عید میں گلے ملنے کا جو رواج ہے وہ کیسا ہے؟ کیا شریعت محمدیہ کہیں میں ایسا ہے؟

    جواب نمبر: 150655

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 788-745/B=8/1438

    (۱) یہ خلافِ ادب ہے، قصداً کعبہ کی طرف پاوٴں کرکے لیٹنا، بیٹھنا، سونا بے ادبی ہے۔

    (۲) شریعت اسلام میں اس کا کوئی ثبوت نہیں صرف ایک دوسرے کو زبان سے یہ کہنا کہ آپ کو عید مبارک ہو، اتنا کافی ہے۔ عید کے گلے ملنے کا رواج شیعوں سے ہمارے اندر آیا ہے، ہمیں ایسا عمل نہ کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند