• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 40876

    عنوان: ساتویں دن بال اتروانا مستحب ہے، پہلے دوسرے دن بچہ کو تکلیف ہوسکتی ہے۔

    سوال: جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو سنّت کے مطابق کہتے ہیں کہ اسی دن ساتھ دن کے اندر اس کے بال اتروائے جاتے ہیں اور بالو ں کے وزن کے مطابق چاندی صدقہ کیا جاتاہے، اگر یہ بات صحیح ہے تو بالوں کا وزن کرنا ضروری ہے کوئی اندازہ ہے کہ جس کے حساب سے ہر کوئی اپنے بچے کا صدقہ کردے اور کیا ساتوا دن ضروری ہے یا پہلے دن ہی بال صاف کیا جائے ، ناخن تراشے جائیں اور نام رکھا جائے اور نام رکھنا کس کا حق ہے؟ ما کا یا دادی کا زیادہ ہے؟یا باپ کا اور دادا کا؟

    جواب نمبر: 40876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1407-1050/D=9/1433 ساتویں دن بال اتروانا مستحب ہے، پہلے دوسرے دن بچہ کو تکلیف ہوسکتی ہے۔ بال کا وزن کرنا کوئی ضروری نہیں بلکہ وزن کا اندازہ کرکے بھی صدقہ کرسکتے ہیں، کیونکہ صدقہ بھی مستحب درجہ کی چیز ہے، نام رکھنا ماں باپ دونوں کا حق ہے، انھیں کے تعلق سے ان کے والدین کو حق پہنچتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند